تنخواہوں کیلئے بھی پیسے نہیں، کون سا عرب ملک کنگال ہوگیا؟

0

کویت: کرونا بحران اور تیل قیمتوں میں کمی نے عرب ممالک کی معیشتوں کا برا حال کردیا ہے، لیکن یہ امید کسی کو نہیں تھی کہ خوشحال سمجھے جانے والے عرب ممالک کے پاس ملازمین کو دینے کے لئے تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں رہیں گے، اور وہ تنخواہوں کے لئے قرض مانگنے کا اعلان کرتے نظر آئیں گے۔

لیکن ایسا اب حقیقی طور پر ہوگیا ہے، البتہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ واقعی تیل کی دولت سے مالا مال کویت کا خزانہ بالکل خالی ہوگیا ہے، یا وہ قرض کا عادی بننے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزیرخزانہ نے یہ اعلان کرکے دھماکہ کردیا ہے کہ ملک کا خزانہ خالی ہوگیا ہے، اور نومبر میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے موجود نہیں ہوں گے، اس کے لئے قرضہ لینا پڑے گا۔

کویتی اخبار’’کویت ٹائمز ‘‘کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اس وقت صرف دو ارب دینار (6 ارب 54 کروڑ ڈالر) رہ گئے ہیں، جبکہ حکومت کو ہر ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور دوسرے اخراجات پورا کرنے کے لیے ایک ارب 70 کروڑ ریال درکار ہوتے ہیں۔

کویتی وزیر خزانہ نے مالی خسارے پر قابو پانےکے لیے قرض لینا چاہتے ہیں، اور اس کے لئے انہوں نے پارلیمان سے رجوع کیا ہے۔ کویتی حکومت آئندہ دس سال کے دوران 20 ارب دینار قرض حاصل کر نے کی منظوری لینا چاہتی ہے، تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونےوالے بجٹ خسارے پر قابو پاسکے۔ نیزکرونا وائرس کی وبا کے معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے نمٹ سکے۔

تاہم کویتی اخبار کے مطابق پارلیمنٹ کے کئی ارکان نے وزیرخزانہ کو اس درخواست پر آڑے ہاتھوں لیا ہے ، ایک رکن حمدان العظیمی نے کہا کہ کویت دنیامیں چوتھے بڑے خود مختار فنڈ کا مالک ہے، اور حکومت تنخواہوں کے لیے قرضہ لینے کی بات کررہی ہے۔

دوسرے رکن ثامر السویط نے کہا کہ ملکی اثاثوں کی مالیت 205 ارب دینا ہے ، اور ہمارے وزیرخزانہ یہ کہہ رہے ہیں کہ نومبر میں تنخواہوں کے پیسے نہیں ہوں گے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.