شیخ رشید نے بلاول کو پھر چھیڑ دیا، نئی پیشگوئیاں بھی کردیں

0

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پھر چھیڑ دیا، جبکہ انہوں نے تازہ سیاسی و غیر سیاسی پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بلاول کو چھیڑتے ہو ئے کہا کہ وہ بچہ ہے اور تھوڑا کچا ہے اسکو رہنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی کے ذخیرہ اندوزوں کی تباہی شروع ہونے والی ہے، وزیراعظم نے اپنا سارا فوکس اب مہنگائی ختم کرنے پر کرلیا ہے، چند ہفتوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل پڑنے پر کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں لیکن نیب زدہ لوگوں کو این آر او کبھی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپوزیشن سے ساتھ نہ چھوڑ جانے کی لاکھ ضمانتیں حاصل کرلیں، آخر میں ان کے ساتھ ہاتھ ہی ہونا ہے۔

مریم نواز والد کے بعد اب چچا شہباز شریف کو بھی پھنسانے جارہی ہے، شہباز شریف تاش کی بازی سجاتے ہیں اور مریم نواز اسکو بکھیر دیتی ہیں، اصل میں مریم نواز نے پتھر نیب پر نہیں بلکہ شہباز شریف کی سیاست پر برسائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے اور واپس وطن لانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.