ٹرمپ کا ساتھی فراڈ کے الزام میں پکڑا گیا

0

واشنگٹن: امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اور اپنے ساتھیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت رہتے ہیں، اور کوئی نہ کوئی تنازعہ ان کے ارد گرد  گھومتا رہتا ہے،  تاہم  اب ان کے ایک  سابق ساتھی کو  فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو دیگر ملزمان کیساتھ مل کر آن لائن فنڈریزنگ اسکیم میں عطیات دینے والوں کے ساتھ دھوکہ کے الزام میں  پکڑا گیا ہے، یہ دھوکہ دیا بھی اس منصوبے پر دیا گیا، جس میں صدر ٹرمپ خود ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے تھے، یعنی میکسیکو کی سرحد کے ساتھ  دیوار کی تعمیر کی فنڈ ریزنگ پر۔

فنڈریزنگ اسکیم ’’وی بِلڈ دی وال‘‘کیلئے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت ڈھائی کروڑ ڈالر جمع  کئے گئے، ملزمان پر الزام ہے  کہ انہوں نے حقیقت چھپانے کیلئے جعلی رسیدیں بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.