نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ "خاتم النبیین” لازمی لکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ لازمی طور پر "خاتم النبیین” لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام اداروں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھیں گے ۔

نوٹیفیکیشن میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والی قرارداد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور کی طرف سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ،تمام وزارتوں، محکمہ جات اور صوبائی حکومتوں کو بھی عمل در آمد کے لئے نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے "خاتم النبیین” لکھنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.