اٹلی ، اسپین، فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں کرونا پھر پنجے گاڑنے لگا

0

پیرس:یورپ میں کرونا کی وبا ایک بار پھر پنجے گاڑنے  لگی ہے، اٹلی، اسپین، فرانس میں کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، اور کچھ ماہرین اسے کرونا کی دوسری لہر سے تعبیر کررہے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں جمعرات کو 840 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ 6 ہلاکتیں   ہوئیں،جو مئی کے وسط میں  لاک ڈاؤن نرم کرنے کے بعدسب سے زیادہ  ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے،تاہم اس کے باوجود اٹلی میں صورتحال فرانس اور اسپین  سے بہت بہتر ہے۔

فرانس میں جمعرات کو 4 ہزار 771نئے کیس ریکارڈ کئے گئے،اسی طرح اسپین میں بھی یومیہ کیس 3 ہزار سے  تجاوز کررہے ہیں۔

اٹلی میں کیسز میں اضافے کو سیاحتی سرگرمیوں سے بھی جوڑا  جارہا ہے،زیادہ متاثرہ ریجنز میں  وینیتو  میں 159، لمبارڈیا میں 154 اور لازیو میں 115 نئے کیس جمعرات کو سامنے آئے ہیں۔

 اطالوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر نئے کیسز کا تعلق اٹلی کے باہر سے ہے، یعنی  وہ اطالوی شہری جو چھٹیاں مناکر واپس لوٹ رہے ہیں، ان میں کیس سامنے آرہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.