پی آئی اے کرائے مزید کم، ٹرینوں کے برابر ہوگئے 

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے اسلام آباد لاہور اور کراچی کے کرایوں میں مزید کمی کردی ہے، جس کے بعد وہ نان اسٹاپ ٹرینوں کے اے سی کلاس کے کرایوں کے تقریباً برابر آگئے ہیں، کرایوں میں کمی کے بعد فضائی مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قومی ائرلائن کی انتظامیہ نے ان میں مزید کمی کا فیصلہ کیا۔

کرونا کے باعث بیرونی آپریشن محدود ہونے کی وجہ سے ائر لائن کے پاس طیارے بھی دستیاب ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے نے اسلام آباد اور لاہور سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار879 روپے کردیا ہے، تاہم اس کرائے سے فائدہ اٹھانے والے مسافروں کو صرف دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ 35 کلو تک سامان والے مسافر سے 8 ہزار 545 روپے وصول کیئے جائیں گے، کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ سات ہزار روپے 879 مقرر کیا گیا ہے۔

مذکورہ ٹکٹ کے حامل مسافر کو صرف ہینڈ کیری دستی سامان لیجانے کی اجازت ہو گی، اسی طرح سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار543 کردیا گیا جس میں مسافر کو 35 کلو سامان لیجانے کی سہولت ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے ،جبکہ پی آئی اے لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.