ترکی سے تارکین وطن کشتی کے ذریعہ کہاں پہنچے؟

0

روم: اٹلی میں سمندر کے راستے تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اور تارکین وطن کی ایک اور کھیپ پہنچ گئی ہے ، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ْ، کشتی کے ذریعہ یہ افراد ترکی سے اٹلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

اطالوی حکام کے مطابق ان کی کوسٹ گارڈ نے 115 تارکین وطن کو کلابریا ریجن میں کروتون کی بندرگاہ پر پہنچایا ہے ، ان تارکین وطن میں 26 خواتین اور 21 کم عمر بچے بھی شامل ہیں، ان میں سے بیشتر تارکین وطن کا تعلق افغانستان ، ایران ، شامل اور صومالیہ سے بتایا جار ہا ہے۔

یہ افراد ترکی سے کشتی میں روانہ ہوئے تھے ، کروتون کی بندرگاہ پر ان تارکین وطن کا طبی معائنہ کیا گیا ہے ، جس میں تمام صحت مند تھے، جس کے بعد ریڈ کراس نے انہیں ریسپشن سینٹر منتقل کردیا ہے ، جہاں انہیں قرنطینہ کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.