اٹلی کے جزیرے پر تارکین وطن لئے مزید کشتیاں پہنچ گئیں 

0

روم: اٹلی اور یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کی آمد روکنے کے لئے کوششوں کے باوجود تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یورپی یونین نے تیونس کو اس حوالے سے 10 ملین یورو کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جس سے وہ اپنی کوسٹ گارڈ کے لئے نئی بوٹس خریدے گا، اس کے علاوہ اٹلی اعلان کرچکا ہے کہ وہ تیونس کے کسی شہری کو پناہ نہیں دے گا، اور تمام کو ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

جمعرات کو افریقہ کے ساتھ واقع اطالوی جزیرے لمپاڈسیا پر 100 سے زائد تارکین وطن کشتیوں میں پہنچے ہیں ، یہ تارکین 3 کشتیوں پر سوار تھے، ان میں سے 87 تو ایک کشتی میں تھے، جو اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے سمندر میں مشکل کا شکار بھی ہوگئی تھی۔

تاہم اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے اسے بچاکر لمپاڈسیا پہنچادیا۔ لمپاڈسیا میں حکومت نے 200 تارکین وطن کی گنجائش کا حامل سینٹر بنا رکھا ہے ، تاہم تارکین کی آمد میں اضافے کی وجہ سے اب اس سینٹر میں رہنے والوں کی تعداد1136 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سال میں اب تک 15 ہزار تارکین وطن اٹلی پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ برس سے 4 گنا زائد ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.