گیس ذخائر کی دریافت سے ترک معیشت مضبوط ہونے کا پہلا اشارہ

0

انقرہ: ترکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی بدولت ترک معیشت مزید مضبوط ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

گیس ذخائر کے دریافت کا اعلان صدر طیب اردوان نے کیا، جس کے بعد ترکش لیرا کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیرا گزشتہ کئی ہفتوں سے دباو کا شکار تھا، اسے گیس ذخائر کی بدولت ترک معیشت مضبوط ہونے کا پہلا اشارہ سمجھا جارہا ہے۔

صدر اردوان نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کو قوم کو بڑی خوشخبری دیں گے اور جمعہ کو یہ خوشخبری سننے کے لئے ترک عوام شدت سے منتظر تھے۔

ترک صدر نے قوم سے خطاب میں جیسے ہی اعلان کیا کہ بحیرہ اسود میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں تو ترک عوام خوشی سے جھوم اٹھے اور سڑکوں پر نکل آئے۔

ترکی کی تاریخ میں گیس کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے، جس سے 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر حاصل ہوں گے ، تاہم ترک حکام کے مطابق ڈرلنگ سے جو نتائج سامنے آئے ہیں توقع ہے کہ یہاں سے مزید قدرتی وسائل حاصل ہوں۔

ترک صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بحیرہ اسود سے ملنے والے گیس ذخائر 2023 تک عوام تک پہنچ جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.