کویت سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا منصوبہ تیار

0

کویت: کویت میں کتنے غیر ملکی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، اور انہیں نکالنے کے لئے کویتی حکومت کیا منصوبہ بنارہی ہے، اسے کیا مشکلات درپیش ہیں، اور انہیں کیسے حل کیا جارہا ہے، کویتی حکومت کیوں ان غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو جلد از جلد نکالنا چاہتی ہے ؟

اس حوالے سے کویتی اخبار ’’الجریدہ ‘‘ نے تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ غیر ملکی غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، کویتی کی آبادی َ48 لاکھ ہے اور ان میں سے 34 لاکھ غیر ملکی ہیں، جس سے آبادی کا تناسب شدید بگڑا ہوا ہے، اور اب کویتی حکومت اس میں کچھ توازن لانے کیلئے کوشاں ہے۔

کویت کی حکومت نے اس کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ان سوا لاکھ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا بھی فیصلہ کیا تھا، جس کے لئے بھرپور مہم شروع کرنے کی تیاری تھی ، تاہم کرونا وائر س کی وجہ سے حکومت نے اپریل میں ان غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لئے عام معافی کی پیشکش کی۔

اس معافی سے فائدہ اٹھانے کے لئے جن غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں نے حکومت کے پاس سرنڈر کیا، انہیں ڈیپورٹیشن سینٹرز میں منتقل کیا گیا، تاہم کرونا بحران کی وجہ سے پروازیں بند ہونے سے واپسی کا عمل معطل ہے، اور اب یہ سینٹرز غیرملکیوں سے بھرے ہوئے ہیں، اس لئے غیر ملکیوں کو پکڑ کر بے دخل کرنے کی مہم حکام نے روکی ہوئی ہے، وہ کمرشل پروازوں کی بحالی کا انتظار کررہے ہیں، تاکہ ڈیپورٹیشن سینٹرز میں مقیم غیر ملکیوں کو پہلے بھیجا جائے۔

اخبار کے مطابق غیرقانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور بے دخلی کی مہم اب سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس سے پہلے کوئی نئی معافی دی جائے گی یا نہیں۔

کویتی حکام کے مطابق اپریل اور جون کے درمیان 92 ہزار غیرملکیوں نے ملک چھوڑا ہے ، جن میں غیرقانونی مقیم افراد بھی شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.