کریکٹر سرٹیفیکٹ کے حصول میں درپیش مسائل جلد حل ہوجائیں گے، ترجمان PKI فاؤنڈیشن اٹلی

0

بلونیا: ترجمان پاک کشمیر فاؤنڈیشن PKI اٹلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی  کمیونٹی کو کریکٹر سرٹیفیکٹ کے حصول میں درپیش مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

ترجمان پاک کشمیر فاؤنڈیشن PKI اٹلی نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پی کے آئی اٹلی کی نشاندہی پر سفیر پاکستان سلیم جوہر نے ان کا نوٹس لیا ہے اور اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا یقین دلایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان سفارت خانہ روم سے کمیونٹی کو کریکٹر سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے کوئی پریشانی درپیش نہیں ہو گی۔

ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کریکٹر سرٹیفیکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ اصل اطالوی دستاویزات اور پاکستان کے قومی شناختی کارڈ کو ہمراہ لے کر سفارت خانہ روم جائیں اور وہاں سے کریکٹر سرٹیفیکٹ حاصل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.