قومی ائیر لائن میں احتسابی عمل تیز، 74 ملازمین فارغ

0

کراچی: قومی انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) میں   احتسابی عمل تیز ہوگیا ہے، ائیرلائن کی جانب سےاعدادو شمار جاری، فرائض میں غفلت برتنے سمیت دیگرجرائم میں ملوث 74 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگست 2020 میں 74 ملازمین کوبرخاست کیا گیا ہے، ملازمین کو  جعلی  تعلیمی اسناد، فرائض میں غفلت برتنے، املاک کو نقصان پہنچانے رشوت ستانی، اسمگلنگ اور منشیات میں  ملوث ہونے پر برخاست کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق  4ملازمین کی تنزلی جبکہ11کو مختلف سزائیں  دی گئیں ہیں.ترجمان نے بتایا کہ اس سےقبل   جون میں 41اور جولائی میں 62ملازمین کو برخاست کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ التوا کا شکار  انکوائریوں اور تحقیقات کو جلد منتقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے ، تاکہ ادارے کو کالی بھیڑوں سے جلد  پاک کیا جاسکے اور ادارےکو اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ  پی آئی اے میں  فرائض سے غفلت برتنے اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے، ان کے خلاف  کارروائی ادارہ جاتی اصلاحآتی عمل کا کلیدی حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.