غیراخلاقی مواد کی روک تھام نہ کرنے پر 5 موبائل ایپس بند

0

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نےغیر اخلاقی مواد کی روک تھام نہ کرنے پرٹنڈر Tinder))سمیت پانچ ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنزبلاک کردی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن پانچ ایپس کو بلاک کیا گیا ہے ان میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذکورہ ایپلی کیشنز  کو بلاک کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی وغیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

پی ٹی اے نے مذکورہ ایپس کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے تھے،تاہم مذکورہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا، جس پر اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئےمذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.