کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرمی چیف متحرک

0

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارامسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں، ترجیحات کو درست کرنا ہے، کراچی میں بارشوں سے آنے والی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کوآئندہ درست انداز میں مینج کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی پہنچنے کے بعد کور ہیڈکوارٹر میں افسران سے خطاب میں کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کے بعد جمعہ کو وزیراعظم عمران خان بھی کراچی پہنچیں گے ، سول اور عسکری قیادت نے کراچی کے شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے تمام وسائل کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کراچی کے شہریوں کو آزمائش کی اس گھڑی میں مایوس نہیں کرے گی، وفاقی اور سندھ حکومت نے شہر کے لئے جو پلان بنائے ہیں ، فوج ان میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، کیوں کہ اس کا تعلق ملک کی معاشی سلامتی سے بھی ہے۔

آرمی چیف نے کراچی گیریژن کی شہر میں امدادی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان علاقوں کو ترجیح دی جائے، جو زیادہ متاثرہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ کسی خاص علاقے یا کمیونٹی کو اثر ورسوخ کی بنیاد پر وسائل اور توجہ ضرورت مندوں سے ہٹانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

اس موقع پر بریفنگ میں جنرل باجوہ کو بتایا گیا کہ شہر میں دہائیوں سے جاری آبادی کے دباؤ، غیر منظم آبادیوں کے قیام اور انفرااسٹرکچر کے مسائل کی وجہ سے حالیہ غیرمعمولی بارشوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، آرمی چیف نے شہر کا فضائی جائزہ بھی لیا ، جبکہ انہوں نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے بھی ملاقات کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.