عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیردیا

0

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ، تاہم وہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ وہ جمعہ کو اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیں گے، تاہم وہ سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کے حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اپنی توجہ مکمل طور پر سی پیک پر مرکوز رکھنے کے لئے کیا ہے، جو پاکستان کا مستقبل ہے، انہوں نے کہا کہ وہ جمعہ کو وزیراعظم کو درخواست کریں گے کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ریلیو کردیا جائے ۔

اس اعلان سے قبل جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنی فیملی پر امریکہ میں موجود جنگ و جیو کے سابق صحافی احمد نورانی کی طرف سے چند روز قبل لگائے گئے الزامات کا بھی نکتہ وار تحریری جواب جاری کیا تھا۔

احمد نورانی سے قبل یہ اسٹوری بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورایہ نے بھی ویڈیو بیان کے ذریعہ جاری کی تھی، اور دونوں اسٹوریز میں جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ان کی فیملی کو سی پیک اتھارٹی سے جوڑ کر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی،

جس سے مبصرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ کا سی پیک کو تیزی سے آگے بڑھانے میں کردار کچھ قوتوں کو کھٹک رہا ہے، اور انہیں ہٹوانے کے لئے ان کیخلاف مہم کا آغاز ریٹائر بھارتی میجر سے کرایا گیا تھا، تاہم عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک اتھارٹی کا عہدہ نہ چھوڑ کر ایسے عناصر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.