پنجاب حکومت کا بجلی تیاری کیلئے سستا ترین معاہدہ

0

لاہور: پنجاب حکومت نےبجلی کی تیاری کاسستا ترین معاہدہ کرلیا، سابقہ شہبازشریف حکومت میں سولر پاور کے معاہدے 14 امریکی سینٹ پر کئے گئے تھے،لیکن موجودہ حکومت نےنصف سےبھی کم قیمت پرمعاہدہ کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ  کا سب سے سستا بجلی کا معاہدہ کیا ہے،زینفا پاکستان  نامی کمپنی  کے ساتھ  مظفر گڑھ میں  100 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا معاہدہ کیا گیا ہے،جس کا ٹیرف صرف 3.7  امریکی سینٹ ہو گا،جو 6 روپے 14 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔

سابقہ دور میں شہبازشریف حکومت نے  پنجاب میں 14.1 سینٹ فی یونٹ یعنی ساڑھے 23 روپے فی یونٹ پر معاہدے کئے تھے ، اس طرح فی یونٹ  8 روپے سستا معاہدہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.