سی پیک سے چین اپنے لئے متبادل روٹ کھول رہا ہے، امریکی رپورٹ

0

واشنگٹن: امریکہ نے سی پیک کے بارے میں ایک اور رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعہ چین اپنے لئے متبادل تجارتی اور توانائی کے ذرائع کھول رہا ہے، جس کا مقصد روایتی ذرائع پر انحصار کم کرنا ہے۔

پاکستان کے ایک بڑے انگریزی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ پالیسی کے تحت چین پاکستان میں منصوبوں کے ذریعہ اسٹریٹجک پوائنٹس پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتا ہے ، اور متبادل روٹس کھول رہا ہے۔

سی پیک منصوبہ اور اس سے جڑی گوادر بندرگاہ اور تیل پائپ لائن چین کو توانائی کے متبادل پوائنٹ فراہم کریں گے ، جس سے آبنائے ملاکا سمیت وسائل کی نقل و حمل کے لیے چین کا اسٹریٹجک پوائنٹس پر انحصار کم ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2013 میں شروع کئے گئے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے ذریعہ چین اپنے ارد گرد موجود ممالک کے مفادات اپنے ساتھ منسلک کرنے کے راستے پر گامزن ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.