پاکستان میں بجلی تیاری کیلئے جدید ایٹمی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب

0

اسلام آباد: پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کامیاب ہوگیا ہے، یہ چین سے باہر پہلا ایسا  یونٹ ہے،جس میں اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، یہ ایٹمی  بجلی کی تھرڈ جنریشن ٹیکنالوجی ہے، کراچی میں زیر تعمیر جوہری  پاور پلانٹ  کے ٹو میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاؤر پلانٹ میں  ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،چینی کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس  کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

رپوٹ میں  کہا گیا ہے کہ  اس  کامیاب تجربہ کے بعد جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں اہم پیش رفت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.