ارونا چل پردیش پر بھی چین نے دعویٰ کردیا، 2 بھارتی فوجی لاپتہ

0

بیجنگ: چین نے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش کوبھی اپنا حصہ قرار دیدیا، دوسری طرف ارونا چل پردیش میں تعیناتی کے لئے جانے والے بھارتی فوجیوں کی گاڑی دریائے ستلج میں گرگئی، جس سے گاڑی میں سوار انڈو تبتین فورس کے 2 اہلکار دریا میں لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے ارونا چل پردیش میں اپنے 5 شہریوں کے اغوا کا معاملہ اٹھائے جانے پر چین کا ردعمل آگیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش در اصل چینی علاقے تبت کا جنوبی حصہ ہے۔

چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو بھارتی ریاست تسلیم نہیں کیا۔ ترجمان سے جب 5 شہریوں کی گمشدگی پر بھارتی رابطے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی ہمارے پاس بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.