طیب اردوان کی یونان کو دھمکی، ترک فوج کی مشقیں شروع

0

انقرہ: ترکی کی مسلح افواج نے اتوار کے روز شمالی قبرص میں سالانہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں،یہ مشقیں ایسے موقع پر شروع کی گئی ہیں،جب  بحرمتوسط کے مشرقی حصےمیں اس کی یونان سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، مشقوں سے قبل  ترک فوج کی جانب سے جدید ٹینک بھی یونان کی سرحدپر منتقل کرنے کی تصاویر سامنے آئی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی مسلح افواج نے شمالی قبرص میں سالانہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں،جس سے یونان کے ساتھ  کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اس کشیدہ ماحول میں ترک فوج نے ترک قبرصی سکیورٹی کمان سے مل کر مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

ترک نائب صدر فواد اوختے نے ٹوئٹ کے ذریعہ ان مشقوں کی اطلاع دی ہے،ترک وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں جمعرات تک جاری رہیں گی ۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونان کو خبردار کیا تھا کہ وہ سیاست اور سفارت کاری کی زبان سمجھے،ورنہ  پھر میدان جنگ میں سخت تجربے سے سیکھنے کیلئےتیار ہوجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.