پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار اور چوکنا ہے، امیرالبحر

0

اسلام آباد: امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی  کا کہنا ہےکہ آج پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے،جو اپنی بڑھتی ہوئی ذمے داریوں کے ساتھ ملک کے بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار اور چوکنا ہے۔

پاک بحریہ نے اپنے غازیوں اور شہدا ء کے کارناموں اور کامیابیوں کو سراہنے کے لیے55واں یوم بحریہ منایا،یہ بہادر سپوت بہادری سے لڑے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر اپنے مکمل اعتماد اورخود پرعمیق یقین کی بدولت ایک بڑے مخالف کو نیچا دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز(نیوی) کے مطابق   پاک بحریہ نے اپنے غازیوں اور شہدا ء کے کارناموں اور کامیابیوں کو سراہنے کے لیے55واں یوم بحریہ منایا،یہ بہادر سپوت بہادری سے لڑے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر اپنے مکمل اعتماد اورخود پرعمیق یقین کی بدولت ایک بڑے مخالف کو نیچا دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

جاری بیان میں کہا کہ یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے باہمت آ پریشن ‘سومنات’کی یاد دلاتا ہے جس میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر بمباری کی اور ہندوستانی غرور کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا۔

 یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ08 ستمبر ہماری بحری تاریخ میں ایک سنہری باب ہے جو ہماری نئی نسل میں امید اور افتخار کو جلا بخشتا ہے،1965کی جنگ میں جس ہمت، حوصلے اور بہادری سے ہمارے بحری ہیروز نے دشمن کا مقابلہ کیا،پاک بحریہ اس عظیم قربانی اور جذبے کی معترف ہے۔

امیر البحر نے کہا کہ آج پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے،جو اپنی بڑھتی ہوئی ذمے داریوں کے ساتھ ملک کے بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار اور چوکنا ہے۔

پا کستان نیوی حکومت کی سمندری شعبے پر توجہ مرکوز ہونے اور 2020 کو ’بلیو اکانومی کا سال‘ قرار دینے کے فیصلے کے عین مطابق پاکستان کی بحری معیشت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کے تمام افسران اور جوان اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اورجموں اور کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔

یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ نے اسپیشل ڈاکیومنٹری فلم’ سرخرو’ ریلیز کردی، جس میں پاک بحریہ کی جانب سے 04مارچ 2019کو بھارتی آبدوز کا سراغ لگا نے اور پاکستانی پانیوں میں داخلے سے روکنے کے واقعے کی عکس بندی کی گئی ہے۔

اس فلم کی کہانی اس واقعے کے تسلسل کا عملی مظاہرہ ہے اور سمندری حدود کی حفاظت میں حقیقی پیشہ وارانہ مہارت  اور بہادری کیے لیے اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.