ارطغرل کے عثمانی خاندان کی پاکستان سے محبت کا اظہار

0

انقرہ: تاریخی ترک سیریل ’’ارطغرل‘‘ کی پاکستان میں ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد ترکی اور پاکستان میں عوامی سطح پر محبت میں اضافہ ہورہا ہے، اور یہ ڈرامہ دونوں ملکوں میں عوامی روابط میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے، ’’ارطغرل‘‘ کے کرداروں کو سوشل میڈیا پر لاکھوں پاکستانی  فالو کرچکے ہیں۔

عثمانی خاندان جس کے جد امجد ارطغرل غازی تھے، اور جس نے ساڑھے 600 برس سے زیادہ دنیا کے بڑے حصے پر حکمرانی کی، اب اس خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون کی طرف سے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار سامنے آیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ عبدالحمد ثانی کی پوتی پاکستان کی محبت کی اسیر ہیں، انہوں نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جو بہت مقبول ہورہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.