خالی ہاتھ امریکہ جا کر ارب پتی بننے والے پاکستانی کی کہانی

0

واشنگٹن: پاکستان سے 40 برس قبل خالی ہاتھ جانے والا اپنی کاروباری صلاحیتوں کی بدولت امریکہ میں امیرترین افراد کی فہرست میں آگیا،جی ہاں شاہد خان کا نام فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے،جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں، لیکن انہوں نے امریکہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان انجینئر ہیں،وہ 16 برس کی عمر میں امریکہ گئے اور اس وقت ان کے پاس 500 ڈالر اور جہاز کے ٹکٹ کے سوا کچھ بھی نہیں تھا، لیکن انہوں نے  ہمت نہ ہاری اور 1980 میں گاڑیوں کے پرزوں کی کمپنی فلیکس این گیٹ جہاں وہ  کام کرچکے تھے، اپنے سابقہ  مالک سے خرید لی۔

اس کے بعد شاہد خان نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور اب وہ  تقریباً 8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ فہرست میں 66 ویں نمبر پر ہیں، ان کا ڈیزائن کیا گیا ایک پیس کا ٹرک بمپر ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ بنا، اس وقت ان کی کمپنی کے 64 پلانٹ اور 24 ہزار ملازمین ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.