پی آئی اے اور ریلوے میں کرائے کم کرنے کامقابلہ

0

لاہور: آپ نے ائرلائنز کے درمیان مسابقت میں تو کرائے کم ہوتے دیکھے ہوں گے، لیکن کبھی ائرلائنز کی وجہ سے ریلوے کو کرائے کم کرنے پر مجبور ہوتا نہیں دیکھا ہوگا، لیکن یہ اب پاکستان میں ہورہا ہے، جس کے نتائج عوام کے حق میں بہت اچھے نکل رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اداروں کو فیصلوں میں خودمختاری دینے کے نتائج کی وجہ سے انہیں اتنی سستی سفری سہولتیں ملناشروع ہوگئی ہیں کہ لوگوں کو  یقین نہیں آرہا۔پی آئی اے نے مسلسل کرائے کم کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے، اور  قومی ائرلائن کے کرائے اسلام آباد، لاہور اور کراچی روٹ پر  اے سی کلاس کی  ٹرینوں سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

اس صورتحال نے ریلوے کو مشکل میں ڈال دیا، اس مشکل سے نمٹنے کیلئے  ریلوے نے بھی اب اے سی  کلاس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کرائے کتنے کم کئے؟

ریلوے نے 21 ستمبر سے  اے سی بزنس کے کرائے (کمپارٹمنٹ) 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ حکومت کی  عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ڈائننگ کار کی بحالی

ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائننگ یعنی کھانے کی بوگی بھی دوبارہ لگانے کا اعلان کیا ہے، جو کرونا کی وجہ سے بند کردی گئی تھیں، حکام کے مطابق  ایکسپریس ٹرینوں میں 14 ستمبر بروز پیر سے ڈائننگ کار یں لگادی جائیں گی، جس سے مسافروں کو سہولت میسر  آئے گی اور وہ ٹرین کے اندر سے معیاری کھاناکھاسکیں گے۔

نئی ٹرینوں کا اعلان

پاکستان ریلوے دو نئی ٹرینیں بھی چلانے کااعلان کیا ہے، جو لاہور  سے نارووال اور ساہیوال کے لئے چلائی جائیں گی، لاہور سے نارووال  کیلئے  ٹرین کو معروف شاعر فیض احمد فیض مرحوم  سے منصوب کیا گیا ہے، یہ ٹرین لاہور سے شام کو ساڑھے 6 بجے روانہ ہوا کرے گی، اور 8 بج کر 55 منٹ پر نارووال  پہنچے گی، جبکہ نارووال یہ روزانہ صبح ساڑے 5 بجے چلے گی اور لاہور میں 7 بج کر 50 منٹ پر پہنچاکرے گا۔

اس ٹرین کے ذریعہ بالخصوص کاروباری افراد اور طلباکو فائدہ پہنچے گا، جوصبح نارووال سے لاہور  کیلئے نکلتے ہیں، اور شام کو ان کی واپسی ہوتی ہے، لاہور سے ساہیوال کیلئے لاثانی ایکسپریس پونے 4 بجے روانہ ہوا کرے گی اور 4 گھنٹے میں   یعنی پونے 8 بجے یہ ساہیوال پہنچے گی، ساہیوال سے یہ ٹرین صبح 6 بجے چل  کر9 بج کر 55 منٹ پر لاہور پہنچا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.