یورپ جانے کے خواہشمند ایک ہزار سے زائد پاکستانی گرفتار

0

تہران: اچھی زندگی کی تلاش میں یورپ جانے کی خواہش تو پاکستان کے بہت سے نوجوانوں کے دلوں میں مچلتی ہے، لیکن پنجاب کے اضلاع گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے نوجوان تو اچھی زندگی کی خواہش میں اپنی زندگی بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں، اور انسانی اسمگلروں کے ذریعہ یورپ جانے کیلئے قسمت آزمائی کرتے ہیں۔

پاکستانی ایران کے راستے ترکی اور پھر وہاں سے آگے یورپی ممالک جاتے ہیں، لیکن اب کچھ عرصے سے بالخصوص ایرانی فورسزکی طرف سے سختی نے  ان کے لئے مشکلات بڑھادی ہیں۔حالیہ ہفتوں میں ایرانی فورسز نے  پاکستان سے غیر قانونی داخل ہو کر ترکی کارخ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں،اور ایک ہزار سے زائد  پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کے بعد انہیں  پاکستان کے حوالے  کیا جارہا ہے۔

حکام کی تصدیق

چاغی میں موجودحکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  ایرانی حکام نے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کوان کے حوالے کیاہے، جوایران کے راستے یورپ کیلئے عازم سفر تھے، اور ان کے پاس ویزے موجود نہیں تھے، جن نوجوانوں کو حوالے کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے، جوان سے تفتیش کے بعدانسانی اسمگلروں کاپتہ کرے گی اورپھر انہیں ان کے آبائی اضلاع کے ایف آئی اے سرکلزکے حوالے کردیا جائے گا، ایران کی جانب سے حوالے کئے گئے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کی اکثریت کا تعلق بھی پنجاب کے اضلاع گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے بتایاجاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.