سعودی حکومت کے اعلان پر عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے مایوسی

0

ریاض: سعودی عرب نے15ستمبر سے عالمی پروازوں پر پابندی جزوی نرم کرنے کا اعلان کیا ہے، اور مخصوص کیٹگری میں شامل افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی جائے گی، تاہم سعودی اعلان کے بعد رواں برس عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کی امید ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فضائی، زمینی اور سمندری سفر پر تمام پابندیاں یکم جنوری 2021 سے ختم کی جائیں گی، جس کا مطلب ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کھلنے کا کوئی امکان نہیں رہا۔

15ستمبر سے جن  کیٹگریز  کے لوگوں کو سفر کی مشروط اجازت دی گئی ہے، ان میں سرکاری اور فوجی ملازمین، سفارتکار اور ان کے اہلخانہ، کاروباری افراد اور ایسے مریض شامل ہیں، جنہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے، اسی طرح طلبا، کھیلوں کی ٹیموں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیسز میں سفر کی اجازت دے دی جائے گی۔

سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں اور ایسے غیرملکیوں کو بھی واپسی کی اجازت 15 ستمبر سے دے دی ہے، جن کے پاس اقامہ یا ویزا ہے، تاہم مملکت میں داخلہ سے پہلے انہیں کرونا کا ٹیسٹ کراناہوگا، اورمنفی رپورٹ پر ہی داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.