اطالوی وزیرداخلہ کا سرحد کراسنگ پر اہم بیان

0

روم: اٹلی میں ایک طرف سمندر کے راستے تارکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری طرف زمینی راستے سے بھی ملک میں تارکین وطن رخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے میں اطالوی حکومت پر امیگریشن مخالف رہنماؤں کا دباؤ بھی تھا، تاہم اس کے باوجودحکومت نےسرحد بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اطالوی وزیرداخلہ لوزیانہ لیمر گوسی کا کہنا ہے کہ اٹلی سلوینیا کے ساتھ اپنی مختصر بارڈر کراسنگ کو بند نہیں کرے گا، تاہم سلوینیا کے ساتھ بارڈر پر سیکورٹی سخت کی جائے گی اور وہاں سے غیر قانونی آمد ورفت روکنے کیلئے پولیس اور فوج کے دستے تعینات کئے جائیں گے، اس کے ساتھ  گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.