شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے وارنٹ جاری

0

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت لاہور نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصر ت شہباز اور بیٹی رابعہ  کے وارنٹ جاری کردئیے، دونوں ماں بیٹی لندن میں مقیم ہیں، شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ حمزہ کرونا کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف حاضر تھے جبکہ کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث حمزہ شہباز کو جیل حکام نے پیش نہیں کیا۔ جج جواد الحسن کی عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور بیٹی رابعہ کے قابل ضمانت جب کہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے جب  ملزم حمزہ شہباز کے بارے میں دریافت کیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، حمزہ شہباز کے ٹیسٹ  کرائے گئے ہیں اور رپورٹس کا انتظار ہے۔ اس موقع پر وکیل صفائی امجد پرویز نے  درخواست کی کہ ابتدائی مرحلہ شہباز شریف کے اہل خانہ کو حاضری سے چھوٹ دی جائے۔ تاہم فاضل جج نے کہا کہ قانون کے مطابق شریک ملزمان کی عدالت میں پیشی ضروری ہے، عدالت نے شہباز فیملی کے مطلوب افراد کے وارنٹس پردفتر خارجہ کو  تعمیل کرانے کا بھی حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.