وزیراعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر خوشی کا اظہار

0

کراچی:اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملک پرڈالروں کی بارش جاری ہے، اور جولائی کے بعد اگست میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے، ریکارڈ رقوم بھیجنے سے معیشت پر نظر رکھنے والی ریٹنگ ایجنسیوں کے اندازے غلط ثابت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2020 میں سمندرپار پاکستانیوں نے 2 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ  ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ یعنی جولائی اور اگست میں مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جون میں ختم ہونے والے مالی سال میں بھی پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں  کی طرف سے 23 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی تھیں، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے اعداد وشمار دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ اس مالی سال میں 23 ارب ڈالر کا ریکارڈ  بھی ٹوٹ جائے گا۔

وزیراعظم خوش

وزیراعظم عمران خان جو اوورسیز پاکستانیوں کو بہت عزیز رکھتے ہیں، اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، انہوں نے اگست میں ترسیلات بڑھنے پر خوشی کے اظہار کیلئے ٹوئٹر کا انتخاب کیا اور اپنے ٹوئٹ میں ملنے والے زرمبادلہ کے اعداد و شمار بھی دئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.