دبئی میں ایشیائی جوڑے کو سوشل میڈیا پر شادی کی ویڈیو جاری کرنا مہنگا پڑگیا

0

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جوڑے کو شادی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کرنا مہنگا پڑگیا، دلہے کو تھانے کی ہوا کھانی پڑگئی، جوڑا شادی کی خوشی میں بھول گیا کہ دنیا میں کرونا کی وبا چل رہی ہے، اور حکومت نے لوگوں کو اس سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز دی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یواے ای میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا اور اب انہیں ہزاروں درہم جرمانہ کا سامنا ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک ایشیائی جوڑے نے اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کی، جس میں دیکھا گیا کہ سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کیا گیا، جس پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی اور دلہے کو گرفتار کرلیا، اب اس جوڑے کا معاملہ یواے ای کے مرکزی پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف دبئی میں حکام نے بلااجازت پارٹی منعقد کرنے اور وہاں کرونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر نظرانداز کرنے پر آرگنائزنگ کمپنی کے دو افراد کو گرفتار کرلیا، دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ان پر 10  ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.