اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ویزوں کا مسئلہ حل ہونے کی امید

0

روم: اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے خاندانوں کو اطالوی ویزے کے حوالے سے مسائل حل ہونے کی امید پیدا ہوگئی، اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم سے پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اینڈرس فرارس نے ملاقات کی ہے، جس میں دیگر امور کےعلاوہ قونصلر مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے پاکستان میں سفیر اینڈرس فرارس نے روم میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں  قونصلر مسائل بھی  شامل تھے، قونصلر مسائل میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کے خاندانوں کے مسائل  کا بھی احاطہ ہوتا ہے، جو انہیں پاکستان میں اطالوی ویزا حاصل کرنے کے حوالے سے درپیش ہیں۔

پاکستانیوں کو اپائٹمنٹس، ڈاکیومنٹس کی تصدیق، اپنے اور اہلخانہ کے ویزہ سمیت دیگر امور پر اطالوی ایمبیسی سے جواب آنے میں کئی کئی ماہ لگ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس ملاقات کے نتیجے میں یہ مسائل حل ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.