ہمیں بھی کرکٹ سکھاؤ، عرب ملک نے پاکستان سے مدد مانگ لی

0

اسلام آباد:فٹبال کے بعدکرکٹ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہوتا کھیل ہے،اورامریکہ ہو یا عرب  ممالک ان میں بھی اب کرکٹ مقبول ہورہی ہے،ایسے میں سعودی عرب نے اپنے نوجوانوں کی اس کھیل میں بڑھتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا ہے،تعاون سے عوامی رابطے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر  کھیل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی سفیر  نے کہا کہ کرکٹ سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہی  ہے اور وہاں بالخصوص پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت مقبولیت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت  ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے برادر ملک پاکستان سے  تعاون کی خواہاں ہے، کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے  عوامی رابطے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کے پاس نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ہے اور یہاں کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت اور ٹیلنٹ ہے، کرکٹ کے فروغ کے لئے  سعودی عرب سے  تعاون کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.