نوازشریف کو واپس لانے کا ٹاسک کسے مل گیا

0

لاہور: نوازشریف کیلئے لندن میں بھی قانونی مشکلات کے دروازے کھل گئے،عدالتوں کی طرف سے طلبی کے باوجود وطن واپس نہ آنے پر اب انہیں برطانیہ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، وزارت خارجہ کا اس حوالے سےکردار اہم ہوگیا ہے، دفتر خارجہ کو حکم ملا ہے کہ وہ وارنٹ کی تعمیل کرائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں غیر حاضر رہنے پر نواز شریف کے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کردیے ہیں۔ عدالت نے دفتر خارجہ کو حکم  دیا ہے کہ  برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کرائی جائے۔ سیکرٹری دفتر خارجہ کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور اس کے بعد دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں  طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر  نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.