ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعلیمی ادارے بند

0

اسلام آباد: تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا، ماسک کی سختی نہ کرنے سمیت دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائیاں شروع، 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی)نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرسخت ایکشن لیتے ہوئےملک بھر میں 22تعلیمی ادرے بند کردیئے، تعلیمی اداروں کو گزشتہ 48گھنٹوں میں ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر بند کیا گیا.سب سے زیادہ کے پی 16تعلیمی ادارے بند کیے گئے، آزادکشمیر میں5 اوراسلام آباد میں 1ادارہ بند ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوروانا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پروبا تعلیمی اداروں میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.