ایران کو روسی اور چینی اسلحہ نہیں خریدنے دیں گے، امریکہ کا اعلان

0

واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران کو روس اور چین سے ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ واضح رہے کہ ایران پر اسلحہ کی بین الاقوامی پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہورہی ہیں۔

امریکہ کی طرف سے کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل نے پابندیوں میں توسیع  کا فیصلہ نہیں کیا، پومپیو نے بھی  فرانسیسی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اپنے یورپی اتحادیوں سے شکوہ کیا کہ ایران پر پابندیوں میں‌ توسیع کیلئے ابھی تک کچھ نہیں‌ کیا گیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم ایران کو چینی ٹینکوں اور روسی فضائی دفاعی نظام کے حصول سے روکیں گے، کیوں کہ یہ اسلحہ بالآخر حزب اللہ کے ہاتھوں میں پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک کی اکثریت بھی ایران پر اسلحہ کی پابندیاں بڑھانے کی حمایت نہیں کررہی، دوسری طرف روس  بھی اس کی سخت مخالفت کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.