امریکہ نے ایران پر پابندیاں بحال کردیں

0

واشنگٹن: امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادیوں یورپی ممالک کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے "ٹرگر میکانزم” کے تحت ایران پر تمام پابندیاں بحال کر دی ہیں، جو مدت ختم ہونے پر حال ہی میں ختم ہوئی تھیں، روس  اور یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ان  پابندیوں کے نفاذ کی مخالفت کی تھی۔

اسی وجہ سے امریکہ سلامتی کونسل سے قراردادبمنظور نہیں کراسکا تھا،بتاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اب یہ پابندیاں خود لگادی ہیں اور تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پابندیوں کا احترام کریں اور ایران کو اسلحہ کی فروخت سمیت ہر اس اقدام سے باز رہیں، جو ان پابندیوں کے زمرے میں آتا ہے۔

ایرانی کرنسی کا نیا زوال

امریکہ کی طرف سے پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے بعد ایرانی ریال کو نیا زوال آیا ہے اور اتوار کو ایک ڈالر 2 لاکھ 72 ہزار ایرانی ریال سے بھی زیادہ کا ہوگیا۔ جون سے اب تک ایرانی ریال کی قدر 30 فیصد سے زائد کم ہوچکی ہے۔ کرنسی کی گراوٹ، تیل قیمتوں میں کمی اور پابندیوں کے باعث اسے فروخت کرنے میں مشکلات نے ایرانی معیشت کو بحران کا شکار کردیا ہے، اورافراط زر بے قابو ہوتا جارہا ہے۔

ٹرگر میکانزم

امریکا نے "ٹرگر میکانزم” کو متحرک کر کے ایران پر پابندیاں بحال کی ہیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس کے علاوہ مزید پابندیوں کا بھی عندیہ دیا ہے، پومپیو نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ایرانی رجیم خطے میں انتشار پھیلانے اور مداخلت کی پالیسی سے باز نہیں آتی، امریکہ اس پر معاشی دباؤ بڑھاتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.