چینی ہیکرز نے اسپین کا اہم ڈیٹا چوری کرلیا

0

میڈرڈ: چین کے ہیکرز اسپین میں کرونا وائرس سے متعلق لیبارٹریز کا ڈیٹا لے اڑلے،  چینی اور روسی ہیکرز نے ایسے وقت میں دنیا کے مختلف ممالک کی لیبارٹریز پر حملے بڑھا دئیے ہیں، چینی ہیکرز پر ڈیٹا چرانے کا الزام اسپین کی خفیہ ایجنسی کی  سربراہ نے لگایا ہے۔

مقامی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ میں خفیہ ایجنسی کی سربراہ پیز اسٹیبن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نہ صرف اسپین بلکہ دنیا بھر میں ان لیبارٹریز پر چینی اور روسی ہیکرز کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جو ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حملے چین اور روس سے ہورہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ان ہیکرز کو وہاں کے سرکاری اداروں کی مدد بھی حاصل ہو، اس کے ساتھ جرائم پیشہ گروہ بھی یہ ڈیٹا چرانے کے لئے سرگرم ہیں، اس سے پہلے جولائی میں امریکہ نے بھی 2 چینی شہریوں کو دنیا بھر کے کمپیوٹرز سے ڈیٹا چرانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.