اٹلی: طوفان بادو باراں کے باعث7 ریجنز میں الرٹ جاری

0

روم: اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، سات ریجنز کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا، جبکہ کئی علاقوں میں اسکول بھی بند کردئیے گئے ہیں، اس طرح ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک بھی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق روم سمیت اٹلی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی  ہیں ، موسم سرما  کے آغاز کی ان بارشوں سے  کئی  علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، روم کے کئی علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور سب ویز پر پانی جمع ہوگیا۔ شمالی صوبے بریشیا میں ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگیا ہے،اٹلی کی سرکاری خبر ایجنسی کےمطابق 61 سالہ مذکورہ شخص کی لاش دریا Luvinate سے مل گئی ہے۔

الرٹ جاری

شدید بارشوں اور خراب موسم کے بعد حکام نے 7 ریجنز کے لئے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے، ان ریجنز میں لمبارڈیا، تسکونی، لازیو، کمپانیا، سردانیہ ، فرولی وینزیا اور بیسلیکاٹا(Basilicata) شامل ہیں، دوسری طرف نیپولی اور لیورنو میں خراب موسم کے باعث جمعہ کو اسکول بند کردئیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.