اٹلی میں نئی کرونا پابندیاں، فرانس اور اسپین میں صورتحال خراب

0

روم:اٹلی میں کرونا کیس بڑھنے کے ساتھ پابندیوں میں بھی بتدریج اضافہ کیا جانے لگا ہے، مختلف ریجنز نے اپنے علاقوں میں کیسز دیکھتے ہوئے ایس او پیز سخت کرنی شروع کردی ہیں ،  دوسری طرف فرانس، اسپین  میں صورتحال  خراب ہوتی جارہی ہے، جبکہ  برطانیہ اور جرمنی میں بھی کیس بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق باقی یورپی ممالک کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہونے کے باوجود اٹلی میں بھی کرونا کے کیس بتدریج بڑھ رہے ہیں، اور ورلڈ بیرو میٹر کے جمعہ کو  دئیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹلی میں کرونا کے 1912 نئے کیس اور 20 اموات رپورٹ ہوئیں، اس  صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹلی کے مختلف ریجنز نے پابندیاں بڑھانا شروع کردی ہیں ۔

کلابریا ریجن کے گورنر جولی سینٹلی نے جمعہ کو حکم جاری کیا ہے، جس کے تحت تمام  افراد کے لئے باہر نکلنے پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس سے قبل یہ پابندی صرف عوامی مقامات  کے لئے تھی۔ یہ حکم نامہ 7 اکتوبر تک لاگو رہے گا، کمپانیا ریجن نے بھی  اسی طرح کا حکم جاری کیا ہے، اور گھر سے باہر نکلنے پر  ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

باقی یورپی ملکوں کی صورتحال

اٹلی کے پڑوسی ملک فرانس میں کرونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، اور جمعہ  کو  24 گھنٹوں کے جو اعداد وشمار  سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق فرانس میں 150 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 15 ہزار 797 نئے کیس سامنے آئے، اسی طرح اسپین میں 114 جانیں کرونا لے گیا جبکہ مریضوں کی تعداد میں 4 ہزار 122 کا اضافہ ہوا، جرمنی میں 11 اموات اور 2307 نئے کیس اور برطانیہ میں 34 اموات اور 3874 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.