تارکین وطن کیلئے نئے یورپی فارمولے پر اٹلی خوش

0

روم: اٹلی کے وزیراعظم جوسپے کونتے نے یورپی کمیشن کی جانب سے مہاجرین کے حوالے سے تیار کردہ نئے فارمولے کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈبلن ریگولیشن کی تبدیلی اٹلی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے، ہم یورپی کمیشن کے مجوزہ اقدام کو سراہتے ہیں، اس سے اٹلی پر غیرمنصفانہ بوجھ کم ہوگا۔

اپنے ٹوئٹ میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ نیا مائیگریشن معاہدہ یورپی یونین کی مائیگریشن پالیسی کی جانب اہم قدم ہے، یورپی کمیشن کو رکن ممالک کے درمیان ذمہ داریوں اور یکجہتی میں حقیقی توازن پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے وہ ممالک  جہاں یہ تارکین وطن پہلے پہنچتے ہیں، وہ اکیلے یہ بوجھ  نہیں اٹھاسکتے، اس لئے مہاجرین کو واپس بھیجنے اور ان کی ری لوکیشن ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مجوزہ نئے معاہدے کے تحت یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو مہاجرین کے حوالے سے اپنے حصے کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.