اسپین میں کرونا پابندیوں کیخلاف مظاہرہ

0

میڈرڈ: اسپین میں کرونا کیس بڑھنے پر دارالحکومت میڈرڈ میں لگائی گئی پابندیوں کے خلاف ایک بار پھر بڑا مظاہرہ ہوا ہے، مظاہرین نے شہر کے مئیر پر امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مرکزی حکومت نے بھی میڈرڈ کے مئیر کی پالیسی پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق میڈرڈ  کے  کئی علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن کیخلاف گزشتہ روز مقامی حکومت کی اسمبلی پر بڑا مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے میڈرڈ کے قدامت پسند مئیر سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے تھے، انہوں نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مئیر کیخلاف امیر طبقے کو تحفظ دینے اور دوسرے طبقات کے علاقوں میں پابندیاں نافذ کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے، وہ مطالبہ کررہے تھے کہ پابندیاں سب علاقوں کیلئے یکساں لگائی جائیں۔

اس سے پہلے اسپین کی مرکزی حکومت نے بھی میڈرڈ کی مقامی حکومت پر زور دیا تھا کہ شہر بھر میں کرونا پابندیاں لگائی جائیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کی جانب سے صحت کی سہولتیں بہتر نہ بنانے اورٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام  نہ کرنے سے بھی  کرونا پھیل رہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں رش کی وجہ سے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.