امریکہ نے پاکستانی طلبا کیلئے دروازے کھول دئیے

0

واشنگٹن:امریکہ نے پاکستانی طلباکو خوشخبری سنادی،کرونا صورتحال کے باعث پاکستانی طلبا کو ویزوں کا جو اجرا روکا گیا تھا،اسے بحال کرنے کا اعلان کردیا،پاکستانی طلبا اب تعلیمی ویزوں کے لئے درخواستیں دے سکیں گے،امریکی سفارتخانے نے پاکستانی طلبا کے لئے ویزا سروس  یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبرسے اسلام آباد سفارتخانہ  اسلام آباد اور کراچی میں قونصلیٹ طلبا کی درخواستیں وصول اور پراسیس کرنے کا عمل شروع کردے گا،اس سلسلے میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں، ویزے کے لئے  سفارتخانہ یا قونصل خانہ جانے والے طلبا کو  ماسک  اور سماجی فاصلے  سمیت  ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ میں تقریباً8 ہزارپاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں،اور امریکہ مزید پاکستانی طلبا کو بھی خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے،اسٹوڈنٹ ویزا  امریکہ کے پاکستان میں مشن کی اولین ترجیح ہے، اور ہم طلبا کو ویزا درخواستوں کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون  فراہم کریں گے ۔

سفارتخانے   نے طلبا کے علاوہ باقی ویزا سروسز  کے بارے میں ابھی  مزید انتظار  کی ہدایت کی ہے، جبکہ  درخواست گزار  ویب سائٹ http://cdn.ustraveldocs.com/in/in-niv-expeditedappointment.asp پر وزٹ کرکے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آیا وہ ایمرجنسی اپوئنٹمنٹ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں یا نہیں ۔

 اس کے علاوہ مزید معلومات اور سوالات  کے جوابات کے لئے  مندرجہ ذیل ویب سائٹس https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.یا https://travel.state.gov/content/travel/en/us-visas/study/student-visa.html پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.