یورو کی قیمت کے حوالے سے اہم بیان

0

روم: یورو کی قدر بڑھنے سے یورپ میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیرملکی تو بہت خوش ہیں کہ ان کی طرف سے آبائی وطن جو پیسے بھیجے جاتے ہیں، ان میں ازخود بڑا اضافہ ہوگیا ہے، تاہم اٹلی کے مرکزی بینک کے گورنر نے یورو کی قدر بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صورتحال یورپی سینٹرل بینک کی مداخلت کی متقاضی ہے، ان کے اس بیان کے بعدیہ چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ یورو کی قدر میں کچھ کمی آسکتی ہے، اطالوی مرکزی بینک کے گورنر اگنازیووسکو کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈالر اور پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو مضبوط ہونے سے برآمدات میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ درآمدات سستی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورو کی حالیہ ہفتوں میں بڑھتی قدر ہمارے لئے باعث تشویش ہے، اس سے قیمتوں میں مزید کمی کے لئے بھی دباؤ آئے گا، جبکہ افراط زر پہلے ہی بہت کم ہے، ایسے میں ہمیں مداخلت کرنی ہوگی۔

معاشی صورتحال اور کرونا

اطالوی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پیشرفت سے مشکلات کا شکار معیشتوں کو کوئی غیر متوقع بہتری ملے گی، انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ کرونا ویکسین آنے سے فوری طور پر معاشی غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.