تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے لگی، مدد کی ہنگامی اپیل

0

برسلز:لیبیا سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی مالٹا کے قریب  مشکل صورتحال میں پھنس گئی ہے، اور اس کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، تارکین وطن کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے فوری مدد کی اپیل کردی ہے، خراب موسم اور طوفانی ہواوں کی وجہ سے اس کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لیبیا سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی مالٹا کی سمندری حدود میں پھنس گئی ہے،اور خراب موسم اورطوفانی ہواوں کی وجہ سے اس کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، تارکین کےتحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’الارم فون‘‘ کا کہنا ہے کہ شمال سے چلنے والی تیز ہواؤں نے کشتی کیلئے صورتحال کو خطرناک بنادیا ہے،کشتی پر سوار تارکین وطن کا کہنا ہے کہ  پانی   کشتی میں داخل ہورہا ہے۔

تنظیم کے مطابق کشتی پر سوار ایک شخص کے گردے  کام نہیں کررہے، اور اسے ڈائیلائسس کی فوری ضرورت ہے، تاہم مالٹا کے حکام رابطے پر کوئی ردعمل نہیں دے رہے،  تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے قریبی ملک اٹلی سے بھی  مدد کے لئے رابطہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.