ناروے کے شہنشاہ کے آپریشن کا فیصلہ

0

اوسلو: ناروے کے شہنشاہ ہیرالڈ جن کی طبعیت گزشتہ کچھ روز سے خراب چلی آرہی تھی، اب ان کے آپریشن کا فیصلہ کرلیا  گیا ہے، 83 سالہ شہنشاہ ہیرالڈ کو کئی روز سے سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے چھٹی پر ہیں۔

ان  کی جگہ ان کے بیٹے 47 سالہ ہیکن تخت کی ذمہ داری عارضی طور پر نبھا رہے ہیں، نارویجین شاہی محل کا کہنا ہے کہ شہنشاہ ہیرالڈ کے دل میں 2005 وال ڈالا گیا تھا، اور اب اسے دوبارہ فکس کیا جائے گا، شہنشاہ ہیرالڈ گزشتہ 29 برسوں سے تخت نشین ہیں، اور وہ ماہر کشتی ران بھی رہے ہیں، انہوں نے نوجوانی میں کشتی ران کی حیثیت سے اولمپک میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.