لندن میں ایس او پیز توڑنے پر نوازشریف مشکل میں

0

لندن: پاکستان میں حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، حتیٰ کہ قید میں بھی ہوں تو شاہانہ ٹھاٹ باٹھ اور ہٹو بچو کی آوازیں لگاتے  اہلکار راستے صاف  کرتے  نظرآتے ہیں، کسی ایس او پی کے اطلاق کا تو سوال ہی نہیں، کوئی قانون بھی پاکستانی اشرافیہ پر لاگو نہیں ہوتا۔

لیکن اسے بدقسمتی کہئے یا احسان فراموشی کہ اس کے باوجود پاکستانی سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے اور اپنی اولادوں کے آشیانے لندن میں بناتی ہے، جیسا کہ  ٓج کل پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف لندن میں مقیم ہیں، تاہم یہاں پاکستان جیسی موجیں تو نہیں مل سکتیں، تو یہی کچھ منگل کے روز نوازشریف کے ساتھ ہوا، وہ صبح ساتھیوں کے ہمراہ  واک کے لئے باہر نکلے، تو پہلے کچھ دل جلے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے ان پر ’’چور ہے چور ہے، سارا ٹبر چور ہے‘‘ کی آوازیں کسنا شروع کردیں، جن کی ویڈیو بھی چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، لیکن یہیں بس نہیں ہوئی۔

بلکہ ایک پاکستانی نے اس ویڈیو کو بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف لندن پولیس کو بھی شکایت کردی ہے کہ انہوں نے کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی ہے، لہذا ان کے خلاف  کارروائی کی جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوازشریف اور ان کے ساتھی 6 افراد اکٹھے ہونے اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں، مذکورہ شکایت پر میٹرو پولیٹن پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے انٹرنیٹ صارف سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.