پی آئی اے ائرہوسٹس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

0

کراچی: قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی ایئرہوسٹس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، طیارے سے 9 لاکھ سے زائد غیرملکی کرنسی ملنے پر مسافر کو واپس لوٹا دی، پی آئی اے  کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے ائرہوسٹس کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ائر ہوسٹس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ملنے والی بھاری رقم مسافرکو واپس پہنچا دی، دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا مسافر طیارے سے اترتے وقت اپنے 21 ہزار 385 درہم نشست پر بھول گیا، جو تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

طیارہ خالی ہونے پر ائیر ہوسٹس بشری سلیم نے نشستوں کا جائزہ لیا تو انہیں مسافر کے پیسے نشست پر پڑے مل گئے، جس پر انہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم ویجلینس عملے کے حوالے کردی۔بعد ازاں پی آئی اے انتظامیہ نے مسافر تک پہنچ کر انہیں رقم لوٹا دی، دوسری طرف سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے ائرہوسٹس  کو ایمانداری پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.