پاکستان نے مزید ممالک سے آنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

0

اسلام آباد: بیشتر یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں کرونا کی دوسری لہر کے شدت اختیار کرنے کے بعد پاکستان نے سفری شرائط کی نئی فہرست جاری کردی ہے، یورپ کے 5 ملکوں کے علاوہ باقی تمام یورپی ملکوں سے پاکستان کا سفر کرنے والوں کو اب کرونا ٹیسٹ پہلے کرانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں کرونا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بغیر ٹیسٹ پاکستان آنے کی اجازت والے ممالک کی تعداد 38 سے کم کرکے 30 کردی ہے، باقی تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کو 19 اکتوبر سے پیشگی کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، نئی فہرست میں اٹلی، سویڈن، کینیڈا، پولینڈ، سلواکیہ، بلغاریہ، اسٹونیا، بیلاروس، میانمار، لتھوانیا، فیجی اور یوگنڈا کو بھی محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، اور انہیں بھی بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اٹلی سمیت ان ممالک سے پاکستان آنے والوں کو بھی 19 اکتوبر سے پیشگی کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، اور رپورٹ کلئیر آنے پر ہی متعلقہ ائرلائن انہیں پاکستان سفر کیلئے بورڈنگ کارڈ جاری کرسکیں گی، کرونا کا یہ ٹیسٹ پرواز سے 96 گھنٹے قبل کرانا ہوگا۔

بغیر ٹیسٹ والے ممالک

جن ممالک سے مسافربغیر کرونا ٹیسٹ کرائے پاکستان کا سفر کرسکیں گے ، ان 30 ممالک میں اب صرف 5 یورپی ملک بچے ہیں، ان میں جرمنی، ناروے، یونان، فن لینڈ اور سربیا شامل ہیں، ان کے علاوہ اے کیٹگری یعنی بغیر ٹیسٹ والے ممالک میں آسٹریلیا، چین، ملائیشیا، ترکی، قازقستان، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، جاپان، ایل سلواڈور، گھانا، کینیا، لٹویا، ملاوی، نائیجریا، روانڈا، جنوبی کوریا، سینیگال، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ٹوگو، یورا گوئے، زمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

ہیلتھ فارم

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کا سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لئے ہیلتھ فارم بھی جاری کیا ہے، جسے  بھرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، اس حوالےسے تمام ائر لائنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.