الطاف حسین کے بعد نواز شریف کیلئے بھی غیر ملکی گارڈز تعینات

0

لندن: برطانوی دارالحکومت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف دوسرے پاکستانی رہنما بن گئے ہیں جن کیلئے غیرملکی گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں، سیاہ فام گارڈز اور تربیت یافتہ کتے نواز شریف کی حفاظت کیلئے لگائے گئے ہیں۔

یہ اقدام ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کیخلاف سخت تقریریں کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کے بعد نواز شریف دوسرے پاکستانی رہنما بن گئے ہیں جن کیلئے غیر ملکی محافظ تعینات کردیئے گئے ہیں، نواز شریف نے جب جمعہ کو گجرانوالہ میں جب جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تو اس وقت لندن میں حسن نواز کی رہائش گاہ اسٹین ہوک ہاٶس کے باہر چار غیر ملکی محافظ سیکیورٹی کیلئے موجود تھے، اسی طرح نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پر بھی غیر ملکی محافظ تعینات کیے گئے ہیں، جو تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ ایون فیلڈ کے قریب نظر آئے نواز شریف کی سیکورٹی کیلئے غیر ملکی محافظ تعینات کرنے پر مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔

دوسری طرف شریف فیملی کے ذرائع کا دعوی ہے کہ نوازشریف کی سیکیورٹی اہم ہے اس لیے کچھ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ادھر وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر لندن میں موجودن لیگ کے قائد نوازشریف  پر مشکوک ملاقاتوں اور سرگرمیوں کا الزام لگایا ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  نوازشریف یہ نہ سمجھیں کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں، وہ کس ہوٹل میں کس سےملے ہیں، یہ  میں جانتا ہوں ،لیکن  فی الحال اس سے زیادہ کچھ  نہیں کہنا چاہتا ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.