بلوونیا کمیونٹی کا کشمیر کاز و کمیونٹی معاملات پر سیاست سے بالاتر ہوکر ساتھ ملکر چلنے کا اعلان

0

بلوونیا:(تنویرارشاد) بلوونیا کمیونٹی کا آئندہ کشمیر، پاکستان ڈے ایونٹس مشترکہ طور پر بلوونیا میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے، بلوونیا کمیونٹی کا کہنا ہے کہ متحد ہوکر کمیونٹی کی خدمات کرے گی، اور کشمیر کاز سمیت دیگر کمیونٹی مسائل پر خلوص نیت اور سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے والوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی کو بھی کشمیر کاز پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میلان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں کے بجائے انفرادی طور پر شرکت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اٹلی کے شہر بلوونیا میں پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی کے زیر اہتمام بلوونیا کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیات کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکریٹری چوہدری آ صف رضا، تحریک انصاف آزاد کشمیر اٹلی کے سابق صدر ڈاکٹر امتیاز احمد، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اکرام، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مدثر رولیہ، سفیران پاکستان بلوونیا کے بزرگ رہنما چوہدری محمد بوٹا، سفیران پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوہدری عمران چڈھر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نواب چنڈالہ، چوہدری اظہر ماچھی وال، معروف بزنسمین چوہدری محمد بوٹا موسی کمالہ، پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی کے سرپرست اعلی چوہدری شہزاد ساہی، صدر پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی چوہدری مستنصر اقبال وڑائچ، مصالحتی کمیٹی کے ممبر عبدالرؤف، ترجمان محمد عمر دیگر موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما فیصل محمود چیچی اور پاک فیڈریشن اٹلی کے سابق چیئرمین چوہدری امجد رولیہ اور معروف بزنسمین چوہدری نثار احمد رولیہ نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اجلاس کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بلوونیا کمیونٹی اٹلی میں کمیونٹی کی خدمت کرنے والی تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کشمیر کاز پر ہونے والے تمام پروگرامات میں شرکت کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی تاہم کشمیر کاز کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ کشمیر کاز پر مشترکہ جد وجہد کی ضرورت ہے اور ان پروگراموں کو فیڈریشن یا کمیونٹی اتفاق کے تحت کروائے جانے چاہیے۔

اس موقع پر بلوونیا کمیونٹی نے کشمیر کاز پر بلوونیا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز پر پوری کمیونٹی کو متحد کرکے ہی پروگرام کیا جائے، بلوونیا میں ناپولئ سے لیکر بلزانو تک کمیونٹی یکجہا نظر آئی اور اسی طرح تحریک کشمیر کے کامیاب پروگرامات نے بھی بھارتی صفوں میں ماتم برپا کردیا تھا۔ اجلاس کے شرکاء نے مزید کہا کہ کشمیر کاز پر فیڈریشن کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاہم پاک کشمیر فاونڈیشن اٹلی بلوونیا کمیونٹی کے ساتھ ملکر آئندہ کشمیر کاز سمیت 14 اگست، 23 مارچ سمیت تمام قومی ایونٹس کروائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹلی میں بننے والے کشمیر فورم کے پروگرام میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں یا اجتماعی طور پر شرکت کرنے کے بجائے انفرادی طور پر شرکت کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام کمیونٹی رہنماؤں نے فیصلوں کی توثیق کی اور امید ظاہر کی کہ بلوونیا کی طرح تمام اٹلی میں بھی کشمیر کاز سمیت قومی و کمیونٹی معاملات پر اتفاق رائے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.